Home قومی خبریں مسلمانوں پراکھلیش یادوکی خاموشی کی وجہ سے مسلم لیڈرز ناراض، استعفیٰ کاسلسلہ جاری

مسلمانوں پراکھلیش یادوکی خاموشی کی وجہ سے مسلم لیڈرز ناراض، استعفیٰ کاسلسلہ جاری

by قندیل

لکھنؤ:سماج وادی پارٹی کے لیڈر قاسم ریان نے جمعرات کو پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اور دیگر کی طرف سے مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دے دیاہے۔ ایس پی لیڈر قاسم ریان نے اپنے استعفیٰ میں پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بارے میں کہاہے کہ انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ لیکن پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو اس معاملے میں خاموش رہے۔ قاسم نے لکھاہے کہ ریاست میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سماج وادی پارٹی کے عہدیدار جو ریاست سے لے کر ضلع تک اپنی طاقت لگارہے تھے۔ سماجوادی لیڈروں نے آواز نہیں اٹھائی جن میں اعظم خان بھی شامل ہیں۔ان کے خاندان کو جیل میں ڈالا گیا۔ ناہید حسن کو جیل بھیجا جائے گا،شہجیل اسلام کا پٹرول پمپ گرایاگیا۔انہوں نے کہاہے کہ میں ایس پی صدر کے مسلمانوں کے تئیں اس طرح کے رویے سے پریشان ہو کر پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفی دے رہا ہوں۔

You may also like

Leave a Comment