مسلمانانِ ہند ایک با اثر قائد سے محروم، امیر شریعت مولانا سید ولی رحمانی وفات پا گئے

پٹنہ: امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ،سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مولانا محمد ولی رحمانی کا آج تقریبا ڈھائی بجے پٹنہ کے پارس ہسپتال میں انتقال ہو گیا ۔ یہ اطلاع امارت شرعیہ کے ذرائع نے دی ہےـ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی مولانا کی طبیعت بگڑی تھی جس کے بعد انھیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اور ان کا علاج نہایت تندہی سے کیا جا رہا تھا مگر وقتِ موعود آ پہنچا اور وہ جانبر نہ ہو سکےـ مولانا رحمانی موجودہ وقت میں ہندوستان کے گنے چنے علما اور ملی قائدین میں تھے جن پر ملت کے سوادِ اعظم کو اعتماد تھا اور اکثر ملی مسائل میں ان کی با اثر شخصیت سے رجوع کیا جاتا تھاـ