منوراناکی بیٹی یوپی خواتین کانگریس کی نائب صدربنیں

ٔلکھنؤ:مشہور شاعر منور رانا کی بیٹی عروسہ رانا کو اتر پردیش خواتین کانگریس میں نائب صدربنا دیاگیا ہے۔اتر پردیش کانگریس کے ترجمان نے بتایاکہ عروسہ رانا کوخواتین کانگریس (مڈل زون) کی ریاستی نائب صدربنا دیا گیا ہے۔عروسہ نے نامہ نگاروں کوبتایا ہے کہ انہوں نے کانگریس کو ہمیشہ اپنا کنبہ سمجھاہے۔ کانگریس اب پوری طرح سے میدان میں ہے اور کوئی دوسری پارٹی دوردورتک نظر نہیں آتی ہے۔سماج وادی پارٹی ہو یا بہوجن سماج پارٹی۔انہوں نے کہاہے کہ وہ کانگریس ہائی کمان کواعتماد دلاتی ہیں کہ وہ پارٹی کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کام کریں گی۔منورراناکی بیٹیاں سی اے اے مخالف احتجاج میں بھی پیش پیش تھیں۔ان کی ایک بیٹی کوکشن گنج سے امیدواربنانے کی اطلاعات تھیں ،لیکن اب کانگریس نے وہاں دوسرے امیدوارکوٹکٹ دے دیاہے۔