منورراناکے بیٹے تبریزراناکوپولیس نے کیاگرفتار،چچاکوپھنسانے کیلئے خودپرگولی چلانے کاالزام

 

لکھنو: منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تبریز نے اپنے چچا کو پھنسانے کے لیے خود پر فائرنگ کی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تبریز رانا کو شوٹر کے ساتھ دیکھا گیاتھا۔ اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ تبریز نے خود کو گولی مار کراپنے چچا کو پھنسانے کی سازش رچی تھی۔ تبریز اپنے چچا کو جائیداد کے تنازع میں الجھانا چاہتا تھا۔