ممتاز عالمِ دین مفتی زر ولی خان کا انتقال

کراچی: پاکستان کے شہر کراچی میں واقع جامعہ احسن العلوم کے مہتمم اور ممتاز عالم دین و مفتی زرولی خان کا کچھ دیر قبل ایک اسپتال میں دورانِ علاج انتقال ہوگیاـ مرحوم کی عمر تقریبا 67 سال تھی اور جامعہ احسن العلوم کے مہتمم ہونے کے علاوہ وہاں حدیث و تفسیر کا درس بھی دیا کرتے تھےـ مفتی زرولی خان کی پیدایش 1953میں پاکستان کے موجودہ صوبہ خیبر پختونخوا کے جہانگیرا میں ہوئی اور انھوں نے جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن، کراچی سے تعلیم حاصل کی تھی ـ معروف محدث علامہ یوسف بنوری ان کے اساتذہ میں تھےـ جامعہ احسن العلوم کی بنیاد انھوں نے 1978میں ڈالی تھی اور اسے ہر اعتبار سے ترقیوں تک پہنچایا ـ مفتی زرولی خان ایک پختہ کار مدرس و منتظم ہونے کے ساتھ ایک بہترین خطیب بھی تھے اور اپنے خیالات کے اظہار کا ان کا ایک منفرد سٹائل تھاـ

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*