ممبئی میں میٹرو ٹرین کاٹرائل شرو، ادھو ٹھاکرے نے پرچم دکھاکرروانہ کیا

ممبئی:میٹرو ٹرین کاٹرائل آج سے 20 کلومیٹر دور ممبئی میں میٹرو لائن 2A اور 7 پر شروع ہواہے۔ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے پروٹوٹائپ ٹرین کوروانہ کیاہے۔پہلے مرحلے کامیٹروٹرائل اندھیری ویسٹ سے اندھیری ایسٹ تک شروع ہواہے۔ ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے کمشنر آر اے راجیو کے مطابق چار ماہ تک جاری رہے گی ۔ اس کے بعد تمام حفاظتی معیارات کی جانچ کے بعد عام لوگ اکتوبر سے اس میں سفر کرسکتے ہیں۔میٹرو ٹرین کا ٹرائل ممبئی میں میٹرولائن 2A اور 7 پر آج سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر شروع ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج شام 12.30 بجے کندیولی شاہراہ پر واقع اکورلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو پرچم کے ذریعے روانہ کیا۔