ممبئی میں بن رہا ہے ملک کا سب سے بڑا کورونا وائرس اسپتال،محض 15 دنوں میں ہوجائے گا تیار

ممبئی:ممبئی کے باندرہ-کرلا کمپلیکس میں ہندوستان کا سب سے بڑا کورونا وائرس اسپتال تقریبا بن کر تیار ہے۔اس اسپتال میں 1008 بیڈ ہوں گے اور اسے بنانے میں تقریبا 20 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس اسپتال کی تعمیر ہے۔ممبئی اور ارد گرد کے علاقے کی ترقی کی اس اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔مہاراشٹر اب بھی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست بنا ہوا ہے۔مہاراشٹر میں بھی دارالحکومت ممبئی پر اس وائرس کی سب سے زیادہ مارپڑی ہے۔ اور ممبئی ملک کا کوورنا کیپٹل بن گیا ہے۔ اس وبا سے نمٹنے کے لیے مہاراشٹر حکومت انتظام کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک کورونا کے مریضوں کے لئے ایک خصوصی اسپتال کا بنایا جانا،یہ عارضی اسپتال ممبئی کے باندرہ-کرلا کمپلیکس میں ایک خالی پڑے میدان میں بنایا جا رہا ہے۔ممبئی کے میٹروپولیٹن کمشنر اریراجیو نے بتایا کہ اسپتال میں ایسے کورونا کے مریضوں کو رکھا جائے گا جن کی حالت زیادہ سنگین نہیں ہے۔اسپتال میں ایک استقبالیہ ایریا ہوگا جہاں نئے آنے والے مریضوں کی جانچ ہوگی۔ان کی حالت کی جانچ پڑتال کرنے پر انہیں مختلف وارڈ میں داخل کیا جائے گا۔500 بیڈ ان مریضوں کے لیے رہیں گے جنہیں آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے اور باقی کے بستر ان کے لیے ہوں گے جنہیں کہ آکسیجن کی ضرورت پڑے گی۔ اسپتال میں مریض کا ٹیسٹ کرنے کے لئے لیب کا انتظام ہوگا۔ ڈاکٹر، نرس اور طبی عملے کے رہنے اور ٹھہرنے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔کئی سارے چینجنگ روم بنائے گئے ہیں جہاں یہ سارے لوگ پی پی ای کٹ پہن سکتے ہیں۔اسپتال میں کھانے کی سپلائی کے لیے قریب ہی کے ایک ریستوران کاکچن لیا گیا ہے۔