ملک میں موجود غیر ملکی جماعت کے لوگوں کی بڑھ سکتی ہیں مشکلیں

نئی دہلی:ملک بھر میں موجود غیر ملکی جماعت کے لوگوںکی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ سخت کارروائی کر سکتی ہے۔ ذرائع نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مختلف ریاستوں میں غیر ملکی جماعت کے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔ دہلی پولیس دہلی میں قائم نظام الدین مرکز میں شامل ہوکردوسری ریاستوں میں لوٹنے والے غیرملکی جماعت کے لوگوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس کو اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی وزارت سے آرڈر موصول ہوئے ہیں۔نظام الدین مرکز سے تقریباً100 غیر ملکی جماعت کے لوگ مغربی بنگال گئے تھے، لیکن حکومت مغربی بنگال نے اب تک غیر ملکی جماعت کے لوگوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق دہلی پولیس ان 100 غیر ملکی جماعت کے لوگوں کو نوٹس بھیجے گی اور انکوائری میں شامل ہونے کے لئے فون کرے گی۔ وزارت داخلہ کے توسط سے دہلی پولیس تمام ریاستوں سے معلومات اکٹھا کررہی ہے کہ اب تک کن ریاستوں نے جماعت کے لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے، کتنے جماعتی کن ریاستوں میں موجود ہیں۔