ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

ملک میں کورونا کے کیسز 75 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے 55722 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7550273 ہوگئی ہے۔ اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 579 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 114610 ہوگئی۔ وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ماہ میں دوسری بار ملک میں نئے کیسز 60000 سے کم درج ہوئے ہیں اور تقریبا تین ماہ کے بعد ملک میں ایک دن میں اموات کی تعداد 600 سے کم ہے اس سے قبل 13 اکتوبر کو ملک میں 60000 سے بھی کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد مسلسل تیسرے دن آٹھ لاکھ سے کم ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس وقت 772055 مریض زیر علاج ہیں، جو کل کیسز کا 10.23 فیصد ہے۔قومی سطح پر صحت یابی کی شرح میں بہتری ہوئی ہے اور اب 88.26 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.52 فیصد ہے۔ہندوستان میں 7 اگست کو کورونا کیسز 20 لاکھ کو عبور کرچکے تھے، جبکہ 23اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ، 16 ستمبر کو 50 لاکھ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ اور 11 اکتوبر کو 70 لاکھ تھے۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 18 اکتوبر تک 95083976 نمونوں کی جانچ کی ہوچکی ہے، جن میں 859786 نمونوں کا اتوار کو ٹیسٹ کیا گیا تھا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 579 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے مہاراشٹرا میں 150، مغربی بنگال میں 64، تمل ناڈو میں 56، کرناٹک میں 51، چھتیس گڑھ میں 39، اتر پردیش میں 29، دہلی میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔وہیں اب تک ملک میں 114610 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس میں سے مہاراشٹر میں 42115 افراد، تمل ناڈو میں 10642، کرناٹک میں 10478، اترپردیش میں 6658، مغربی بنگال میں 6029، دہلی میں 60056، پنجاب میں 4012 اور گجرات میں 3635 افراد ہلاک ہوئے۔وزارت صحت کے مطابق مرنے والے 70 فیصد سے زیادہ افراد دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں۔