Home قومی خبریں ملک میں پہلی بار ایک دن میں 17 ہزار سے زائد مریض،اب تک 15301 اموات

ملک میں پہلی بار ایک دن میں 17 ہزار سے زائد مریض،اب تک 15301 اموات

by قندیل

نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17 ہزار 296 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 407 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 401 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس میں سے 15301 کی موت ہوچکی ہے، جبکہ دو لاکھ 85 ہزار افراد بھی صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حساب ہندوستان دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ، برازیل، روس کے بعد، کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں ہندوستان چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ہندوستان سے زیادہ کیس امریکہ (2502311)، برازیل (1233147)، روس (613994) میں ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستان میں بڑھتے ہوئے مریضوں کی رفتار دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ امریکہ اور برازیل کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد ہندوستان میں درج کی جا رہی ہے۔

You may also like

Leave a Comment