Home قومی خبریں ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 26.47 لاکھ،اموات کی تعداد 50 ہزار سے متجاوز

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 26.47 لاکھ،اموات کی تعداد 50 ہزار سے متجاوز

by قندیل
کورونا کیسز ایک کروڑ سے متجاوز ،1.45 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق

نئی دہلی:ملک میں کورونا کے ایک دن میں 57981 نئے کیسز آنے کے بعد پیر کے روز متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2647663 ہوگئی۔ وہیں مزید 941 افراد کی موت کے بعد اموات کی تعداد 50 ہزار کو عبور کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک 1919842 افراد اس بیمار سے صحت یاب ہوچکے ہیں، جس سے ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 72.51 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک تین کروڑ سے زائد نمونوں کی جانچ ہوچکی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 941 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں اموات کی تعداد بڑھ کر 50921 ہوگئی۔تاہم اموات کی شرح کم ہوئی ہے اور یہ 1.92 فیصد ہوگئی ہے۔ ملک میں ابھی 676900 مریض زیر علاج ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق ملک میں 16 اگست تک 30041400 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی، جن میں 731697 نمونوں کا اتوار کو ہی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment