ملک میں کورونا کے 37148 نئے مریضوں کی تشخیص،مریضوں کی تعداد1155191

نئی دہلی:ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 37148 مریضوں کی تشخیص کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 1155191 ہوگئی، جب کہ صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 724577 ہوگئی ہے۔منگل کی صبح تک مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں 587 اموات کے ساتھ اموات کی تعداد 28084 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں 402529 افراد کورونا وائرس کے شکار ہیں جبکہ اب تک 724577 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ اب تک 62.72 فیصد لوگ صحت مند ہوچکے ہیں۔متاثرہ افراد میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب 30000 سے ز ائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ24 گھنٹوں میں 587 اموات میں سے 176 مہاراشٹر سے، 72 کرناٹک سے، 70 تمل ناڈو سے، 54 آندھرا پردیش سے، 46 اتر پردیش سے ہیں۔ وہیںمغربی بنگال اور دہلی میں 35، 35، گجرات میں 20، مدھیہ پردیش میں 17 اور جموں و کشمیر میں 10 افراد ہلاک ہوئے۔اس کے علاوہ راجستھان میں نو، پنجاب میں آٹھ، تلنگانہ میں سات، ہریانہ اور اڑیشہ میں چھ چھ، جھارکھنڈ میں چار، اتراکھنڈ میں تین، تریپورہ اور میگھالیہ میں دو ،دو اور آسام، گوا، چھتیس گڑھ، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔