ملک میں کورونا کیسز 47 لاکھ سے متجاوز ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 94372 نئے کیسز

نئی دہلی:ہندوستان سمیت دنیا بھر کے 180 سے زیادہ ممالک کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ اب تک 2.87 کروڑ سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کرونا نے 9.20 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی زندگی چھین لی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اتوار کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا مریضوںکی تعداد بڑھ کر 4754356 ہوگئی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں (ہفتہ کی صبح آٹھ سے اتوار صبح آٹھ بجے تک)، کورونا کے 94372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس دوران ملک میں 1114 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک 3702595 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں اور اور کل 78586 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بحالی کی شرح کے بارے میں بات کریں تو اس میں معمولی اضافے کے بعد 77.87 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مثبت شرح 8.80 فیصد ہے۔ 12 ستمبر کو 1071702 کورونا نمونے کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 56260928 نمونہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ملک کی تقریبا تمام ریاستوں سے کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کورونا ویکسین کا ٹرائل دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔