ہندوستان میں کورونا کیسز 86 لاکھ سے متجاوز،مریضوں کی صحت یابی کی شرح 92.79 فیصد

ملک میں کورونا کیسز 64 لاکھ سے متجاوز،ہلاک شدگان کی تعداد1 لاکھ سے زائد

نئی دہلی:ہندوستان میں کورونا وائرس کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ ملک میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا سے اب تک 100842 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی ایک دن میں 79476 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ کورونا کی کل تعداد بڑھ کر 6473544 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس کی وجہ سے 1069 مریض ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 100842 مریض ہلاک ہوچکے ہیں ۔تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد 54 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ اب تک ملک میں 5427706 مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہاں فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 944996 ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا ریکوری کی شرح 83.84 فیصد ہے۔ فعال مریض 14.59 فیصد ہیں۔ اموات کی شرح 1.55 فیصد اور مثبت کی شرح 7.01 فیصد ہے۔ٹیسٹنگ کے بارے میں بات کریں تو ہندوستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ کے بعد ہندوستان میں سب سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1132675 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طور پر 77850403 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ مہاراشٹرا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا کے کیسز14 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔