ملک کوگمراہ کرنے والوں پرکیاکارروائی ہوئی؟:پرشانت کشور

پٹنہ:کوروناوائرس کے معاملے فی الحال کم ہوتے نہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں اس موضوع پرحکومت کی ناکامی پراپوزیشن گھیررہاہے۔پرشانت کشورنے پلاننگ کمیشن کی ایک پیشن گوئی کا ذکر کرتے ہوئے سوال کھڑے کیے ہیں۔ بتا دیں کہ پالیسی کمیشن نے 23 اپریل کو اندازہ ظاہر کیا تھا کہ 16 مئی تک ملک میں معاملے صفر ہو جائیں گے۔پرشانت کشورنے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک گراف شیئر کرتے ہوئے لکھاہے کہ 23اپریل کوپلاننگ کمیشن نے دعویٰ کیاتھاکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوویڈ -19کااثرکم ہواہے اور 16 مئی تک کیسز صفرہوجائیں گے۔ لیکن لیکن ملک کواس طرح گمراہ کرنے کے لیے ذمہ دارہونے کے باوجود وہی افسر کوویڈٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔