Home قومی خبریں ملک کو بدنام کرنے والے ’ہماری چائے‘ تک نہیں چھوڑتے:مودی

ملک کو بدنام کرنے والے ’ہماری چائے‘ تک نہیں چھوڑتے:مودی

by قندیل

سونیت پور:آسام الیکشن کے وقت وزیراعظم نے ’چائے کاداؤ‘چلایاہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی آسام مالاپروگرام کے افتتاح کے موقع پر اتوار کے روز آسام پہنچے۔ وزیر اعظم نے یہاں سونیت پورمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ پی ایم مودی نے آسام سے ملک کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والوں کو جواب دیا۔پی ایم مودی نے کہاہے کہ آج ملک کو بدنام کرنے کی سازشیں اس سطح پر پہنچ چکی ہیں کہ وہ ہندوستان کی چائے تک نہیں چھوڑرہے ہیں۔ کچھ دستاویزات سامنے آئی ہیں جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے کچھ عناصرچائے سے ہندوستان کی شناخت پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پی ایم مودی نے کہاہے کہ میں آسام کی سرزمین سے سازشیوں کو یہ بتاناچاہتا ہوں کہ جتنی سازشیں چاہیں کریں ، ملک ان کے مذموم منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ ہماری چائے کی شجرکاری میں کام کرنے والے لوگوں کی محنت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہندوستان کی چائے پر حملوں میں اتنی طاقت نہیں ہے۔ پی ایم مودی نے کہاہے کہ ان تمام چیزوں کو پس پشت ڈال کر تشدد ، عدم رواداری ، امتیازی سلوک ، تناؤ ،انتہا پسندی کو چھوڑ کر پورا شمال مشرق ترقی کی راہ پر گامزن ہے اورآسام اس میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آسام نے ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں۔ ان شہداکے خون اور جرات کا ایک ایک قطرہ ہماری قراردادوں کو تقویت دیتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment