ملک کے سب سے مشہور آئی اے ایس افسر تکارام منڈے کاہوا14ویں بار تبادلہ

 

نئی دہلی، ملک میں ایسے بہت سے افسر ان موجود ہیں جو عوام سے براہ راست جڑ جاتے ہیں۔ لوگ عام طور پر بڑے عہدیداروں سے ملنے اور اپنی پریشانی بتانے میں ہچکچاتے ہیں اور بہت کچھ اس افسر کے سلوک پر منحصر ہوتا ہے۔ جب ایک آئی اے ایس آفیسر کو کسی اور جگہ ٹرانسفر کیا گیا تو ناگپور کے لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ جب یہ خبر مقامی لوگوں تک پہنچی تو وہ ان کی کار کے سامنے آئے اور انھیں کہا کہ ان کو چھوڑکر نہ جائیں۔ صبح سے ہی ان کے دروازے کے سامنے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ لوگ چارٹ اور بینرز لے کر آئے تھے اور بار بار انہیں یہاں رہنے کی درخواست کر رہے تھے۔قابل ذکر ہے کہ2005بیچ کے آئی اے ایس افسر تکارام منڈے پندرہ سال کی سروس میں یہ ان کا چودھواں ٹرانسفرتھا،مگر اس سے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا،وہ اپنا کام پوری ایمان داری اور فرض شناسی کے ساتھ کرتےہیں۔