ملک بھر میں آکسیجن کی تقسیم اور نگرانی کے لیے سپریم کورٹ نے نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی

نئی دہلی:حکومت کولگاتارپھٹکارلگانے کے بعدسپریم کورٹ نے کورونا وبا کے دوران پورے ملک میں آکسیجن کی کمی کے پیش نظر نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ یہ ٹاسک فورس 12 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ یہ ٹاسک فورس ملک میں آکسیجن کی ضرورت کی نگرانی کرے گی اور تقسیم کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔ یہ فیصلہ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں بنچ نے ہفتے کے روز کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ اس ٹاسک فورس میں مرکزی حکومت کا کابینہ سکریٹری کنوینر کا کردار ادا کرے گا۔ اس سے قبل مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں کہاتھاکہ ہندوستان ایک آکسیجن سرپلس ملک ہے۔ ہندوستان میں 7 ہزارمیٹرک ٹن کی گنجائش ہے لیکن اس وقت بھارت میں 10 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن تیار کی جارہی ہے۔