Home قومی خبریں ملک بھر میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد74.3 ملین ہوگئی

ملک بھر میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد74.3 ملین ہوگئی

by قندیل

نئی دہلی:ملک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد مارچ 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 3.4 فیصد اضافے کے بعد 74.3 ملین ہوگئی۔اس شعبے کی سہ ماہی کارکردگی پر ٹیلی کام ریگولیٹرادارہ ٹرائی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ریلائنس جیو 52.3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، جبکہ ایئرٹیل انڈیا 23.6 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔جائزہ لینے کے دوران ووڈافون آئیڈیا تیسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ اس کے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کی بنیاد پر اس کا مارکیٹ شیئر 18.7 فیصد تھا۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 71.874 کروڑ تھی ، جو مارچ 2020 میں 3.40 فیصد بڑھ کر 74.319 کروڑ ہوگئی۔اس میں وائرلیس انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 72.07 کروڑ تھی ، جو کل انٹرنیٹ صارفین کا 97 فیصد ہے۔ ایک ہی وقت میںہاٹ اسپاٹ کے ساتھ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 24.4 ملین تھی۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے کل صارفین کے 92.5 فیصد انٹرنیٹ کے لئے براڈ بینڈ کا استعمال کرتے ہیں۔ براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 68.74 کروڑ رہی ۔انٹرنیٹ تک رسائی کی گنجائش کم سے کم 512 کلوبٹ فی سیکنڈ یا اس سے زیادہ ہے ، اسے براڈ بینڈ کنکٹیویٹی کہا جاتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment