ملک بھرمیں درج ایف آئی آرپررام دیونے سپریم کورٹ کی پناہ لی

نئی دہلی :یوگا گرو بابا رام دیو ایلوپیتھی سے متعلق اپنے متنازعہ بیان کے بعد مسلسل سرخیوں میں ہیں ، دوسری طرف ، اس بیان کو واپس لینے کے بعد بھی ان کی پریشانیاں رک نہیں رہی ہیں۔ ایلوپیتھی سے متعلق بیان کے بعد رام دیو نے بدھ کے روز مختلف ریاستوں میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے درج کی جانے والی ایف آئی آر پر سپریم کورٹ میں درخواست دے کر راحت کا مطالبہ کیا ہے۔ رام دیو نے ملک کی دیگر ریاستوں میں درج مقدمہ دہلی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے خلاف پٹنہ اور رائے پورمیں مقدمات درج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی رام دیو نے ان معاملات میں فی الحال کسی بھی کارروائی پر سپریم کورٹ سے روک جانے کا مطالبہ کیا ہے۔