ملازم کے متاثر ہونے کے بعد ایئر انڈیا کا ہیڈکواڑٹر دو دن کے لیے بند

نئی دہلی:ایئر انڈیا کے ایک ملازم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ایئر لائن نے دہلی میں اپنا ہیڈکوارٹر دو دن کے لئے بند کر دیا ہے تاکہ عمارت کو کورونا وائرس سے پاک کرنے کا کام ہو سکے۔ایک افسر نے بتایاکہ ایئر لائن کے دفتر کو منگل اور بدھ کے لئے بند کر کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملازم گرودوارہ رکاب گنج راستے پر واقع عمارت میں ملازم ہے اور پیر کی شام کو اس کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔حکومت کی طرف سے جاری ایئر انڈیا ہی صرف وندے بھارت مہم کے لئے کام کر رہی ہے۔اس مہم کے تحت ایئر لائن سات مئی سے 14 مئی کے درمیان 12 ممالک میں پھنسے 15000 ہندوستانی شہریوں کو وطن لا رہی ہے۔ ہندوستان میں 70000 سے زیادہ لوگ متاثر ہیں اور 2290 افراد ہلاک اب تک ہو چکے ہیں۔