مختار انصاری کے خلاف یوپی حکومت کی کارروائی جاری،اہلیہ اور بہنوئی پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

لکھنؤ:عدالت نے ڈاکٹرکفیل پراین ایس اے کوردکیاتھااورتلخ تبصرہ کیاتھا۔اب ایم ایل اے مختار انصاری پر سختی کی جارہی ہے۔ ہفتے کے روزضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ان کے قریبی افراد کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی۔ پولیس نے مختار انصاری کی اہلیہ اور بہنوئی کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاہے۔بیوی اور بہنوئی پر زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا الزام ہے ، لہٰذا مقدمہ درج کیاگیاہے۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے مختار انصاری کے خلاف انتظامی سطح پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔اگست میں ، عمر ، مختار انصاری اور عباس کی عمارت لکھنؤ انتظامیہ اور لکھنؤ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے منہدم کردی تھی۔کنگنارناوت پرہنگامہ کرنے والے اس معاملے پرخاموش رہے ۔عمر اور عباس کی دو منزلہ عمارت مختار انصاری کے بیٹے کے ذریعے لکھنؤ کے علاقے میںتعمیرکی گئی تھی۔یہ الزام لگایا گیا تھا کہ یہ عمارت غیر قانونی طور پر تقریباَ َ8000 مربع فٹ میں تعمیر کی گئی تھی۔