مجھے پھانسی بھی دے دی گئی تو عزم تبدیل نہیں ہوگا:فاروق عبداللہ

سری نگر:انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) فنڈ میں مبینہ غبن سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ کی۔ اسے نیشنل کانفرنس نے ایک سیاسی سازش کہاہے۔فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ سوال کئی سالوں سے جاری ہے ۔یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔میں کچھ کہنے والانہیں ہوں۔ عدالت فیصلہ کرے گی کہ کیا کرنا ہے۔ میں پریشان نہیں ہوں۔انہوں نے آرٹیکل 370 کے بارے میں کہا ہے کہ ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ چاہے فاروق عبداللہ زندہ رہیں یا نہیں۔چاہے اسٹیج پر ہوں یا نہیں۔ آرٹیکل 370 کی بحالی کی جنگ جاری رہے گی۔ چاہے مجھے پھانسی دے دی جائے۔