Home قومی خبریں مہاجر مزدوروں پربنگال و مرکزی حکومت میں زبانی جنگ

مہاجر مزدوروں پربنگال و مرکزی حکومت میں زبانی جنگ

by قندیل

نئی دہلی:تارکین وطن محنت کشوں کو لے کر ملک میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے الزام لگایا کہ بنگال کی حکومت ٹرینوں کو جانے کی منظوری نہیں دے رہی ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جس ریاست میں مزدور ہیں اور جہاں مزدوروں کو جانا ہے، وہاں دونوں ریاستوں کی حکومتوں سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ابھی تک مغربی بنگال کی حکومت نے صرف نو ٹرینوں کو جانے کی منظوری دی ہے۔سمبت پاترا نے دعوی کیا کہ آج بہت سی ریاستیں اجازت نہیں دے رہی ہیں۔اتر پردیش کی حکومت نے 487 ٹرینوں کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے، اس لیے یوپی کے مزدور آسانی سے آ پا رہے ہیں۔بہار کی حکومت نے 254 ٹرینوں کو ریاست میں آنے کی اجازت دی ہے۔بی جے پی لیڈر نے ممتا حکومت پر الزام لگایا کہ ابھی تک بنگال حکومت نے صرف 9 ٹرینوں کو داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔اس دوران بنگال کے لاکھوں مزدور باہر پھنسے ہوئے ہیں۔کانگریس کی حکومت والی چھتیس گڑھ نے صرف 10 ٹرینوں کو اجازت دی ہے۔جھارکھنڈ حکومت نے بھی کافی کم ٹرینوں کی اجازت دی ہے۔کانگریس صدر سونیا گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے سمبت پاترا بولے کہ اپ کی ریاستوں کی حکومتیں ٹرینوں کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ہیں۔آج سڑکوں پر جو تصاویر دیکھنے کو مل رہی ہیں، وہ اسی کا نتیجہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment