Home قومی خبریں مہاجر مزدوروں کو لے جانے کے لیے نجی گاڑیوں کو اجازت دینی چاہیے۔سنجےراوت

مہاجر مزدوروں کو لے جانے کے لیے نجی گاڑیوں کو اجازت دینی چاہیے۔سنجےراوت

by قندیل

ممبئی:شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کو لاک ڈاؤن کے دوران مہاجر مزدوروںکو ان کے گھر پہنچانے کے لیے ذاتی گاڑیوں کو اجازت دینی چاہئے۔مہاجر مزدوروںکے اپنے گھر پیدل جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ وہ بیمار پڑ رہے ہیں اور ان میں سے کچھ لوگوںکی موت بھی ہو گئی ہے۔یہ اچھی شبیہہ پیش نہیں کرتا۔ان کے بچے ان کے ساتھ ہیں۔ریلوے ان کے لئے ٹرینیں چلانے کو تیار نہیں ہے۔ریاستی حکومت کو ذاتی گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دینی چاہئے۔لوگ پیدل جانے کی وجہ سے بیمار پڑ رہے ہیں۔کچھ لوگوںکی تو موت بھی ہو گئی ہے۔پھر بھی ان کا پیدل جانا نہیں رکا ہے۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش واپس کے دوران ریل کی پٹریوں پر سو رہے 16 مہاجر مزدوروںکی جمعہ کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں مال گاڑی سے کٹ کر موت ہو گئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment