مہاجر مزدوروں کے لیے راحت کی خبر،اڈیشہ سے گجرات کے لیے چار اسپیشل ٹرین شروع

نئی دہلی:اپنی ملازمت چھوڑ کر گجرات سے اڈیشہ لوٹنے کے چار ماہ بعد ہزاروں مہاجر مزدور کام کی تلاش میں گجرات واپس جانے کے لیے ٹرینوں کے منتظر ہیں۔ ریلوے نے اڈیشہ سے گجرات تک چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارچ کے ہی مہینے میں مختلف ریاستوں سے ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد مہاجر مزدوراور بہت سارے جو گجرات کے ٹیکسٹائل اور زیورات کے شعبے میں کام کرتے تھے، وہ اڈیشہ واپس آگئے تھے۔کورونا بحران کے وقت گجرات سے نجی گاڑیوں سے کئی میل پیدل سفر کرنے کے بعد اپنی ریاست میں واپس آنے والے لوگ واپس جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزارت ریل نے 12 ستمبر سے ملک بھر میں 40 جوڑی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اڈیشہ سے گجرات کے چار شہروں تک خصوصی ٹرینیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔