Home قومی خبریں مہاجر مزدورہمارے بھائی ہیں:شیوراج سنگھ چوہان

مہاجر مزدورہمارے بھائی ہیں:شیوراج سنگھ چوہان

by قندیل

نئی دہلی:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے جمعرات کو کہا کہ گھر لوٹ رہے مہاجر مزدور ہمارے بھائی ہیں اور وہ ریاست میں کھلے دل سے ان کا استقبال کریں گے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیس بڑھنے کے لئے مہاجر مزدوروںکو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔مہاجر بھی انسان ہیں۔وہ ہمارے بھائی بندھو ہیں۔ہمیں مزدوروں کے ریاست میں واپسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ہم انہیں گلے لگائیں گے۔انہوں نے مہاجر مزدوروںکی وجہ سے کورونا وائرس کے کیس میں اضافہ والی خبروں کو مسترد کیا اور کہا کہ کیا کورونا وائرس ان جگہوں پر نہیں پھیلا جہاں مہاجر مزدور نہیں تھے؟ مدھیہ پردیش میں کورونا کے معاملے بڑھے ہیں۔مہاجر مزدوروںاور باہر پھنسے دیگر لوگ بھی ریاست میں آئے ہیں۔ہم کورونا وائرس کے معاملے میں اضافہ کے لئے مہاجر مزدوروںکو ذمہ دار کیوں ٹھہرائیں؟ صرف مہاجر مزدوروںکی نقل مکانی کی وجہ سے ہی کیس نہیں بڑھے ہیں۔ہم نے مدھیہ پردیش میں پھنسے دوسری ریاستوں کے 7000 مزدوروں کو ایک ہزار روپے کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم نے ان کی جانچ پڑتال کی سہولیات مہیا کرائی اور ہم انہیں کھانا بھی فراہم کر رہے ہیں۔ہم انہیں بسوں اور ٹرینوں سے بھیج رہے ہیں اور ساتھ ہی اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ پورا خرچ ریاست برداشت کرے۔کسی بھی مزدور سے اس کے لئے پیسہ نہیں لیا جائے گا۔ریاستی حکومت نے ایسے مزدوروں کے فائدے کے لئے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت کام شروع کیا ہے۔کورونا وائرس کے معاملے ممکنہ طور پر بڑھنے کا اشارہ دیتے ہوئے چوہان نے کہا کہ ہمیں اس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے بڑھیں گے۔ہم سب کواحتیاط برتتے ہوئے اس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا۔

You may also like

Leave a Comment