Home بین الاقوامی خبریں ممتاز عالم دین ، محدث و مصنف مفتی محمود اشرف عثمانی کا انتقال

ممتاز عالم دین ، محدث و مصنف مفتی محمود اشرف عثمانی کا انتقال

by قندیل

کراچی:ممتاز عالم و محدث اور درجنوں کتابوں کے مصنف مولانا مفتی محمود اشرف عثمانی کا آج کراچی میں انتقال ہوگیا،وہ کچھ دنوں سے بیمار تھے ۔ان کی عمر تقریباً 72 سال تھی۔ ان کی پیدایش 8 شعبان 1370ھ بمطابق 14 مئی 1951ء کو ہوئی تھی۔ ان کا تعلق ہندوپاک کے ممتاز علمی خانوادے سے تھا اور ان کے والد مشہور شاعر زکی کیفی  تھے جو مفتی اعظم پاکستان مولانامفتی محمد شفیع عثمانی کے سب سےبڑے بیٹے تھے،مفتی شفیع صاحب کا اصلی وطن دیوبند تھا،وہ دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فاضل اور پھر مدرس و مفتی اعظم ہوئے ، وہ تقسیم ہند کے موقعے پر مع اہل خانہ پاکستان ہجرت کرگئے تھے۔

 

مفتی محمود اشرف عثمانی نے تعلیم کی ابتدا اپنے گھر سے کی اور جامعہ اشرفیہ لاہور سے فضیلت کی تکمیل کی،اس کے بعد جامعہ اشرفيہ ميں ہی دو سال تدريس کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے بھی تعلیم حاصل کی ۔ والد صاحب کے انتقال کے بعد پھردوبارہ جامعہ اشرفیہ میں تدریس کی خدمت انجام دیتے رہے،اور آہستہ آہستہ تمام علوم و فنون کی کتابیں پڑھاتے ہوئے موقوف علیہ تک پہنچ گئے۔ ۱۹۹۰ میں جامعہ دارالعلوم کراچی تشریف لے آئے اور وہاں بخاری جلد ثانی کا درس دینے کے ساتھ ساتھ جامعہ میں ہی مفتی  کے عہدہ پر فائز تھے۔ ان کے تصحیح کردہ اور لکھے ہوئے فتاویٰ کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ انھوں نے علم حدیث،تصوف،فقہ و تفسیر وغیرہ پر تقریبا تین درجن کتابیں تالیف کی ہیں۔

 

You may also like

Leave a Comment