مفتی اعجاز ارشد کی وفات پر خانقاہ رحمانی میں دعاؤں کااہتمام

مونگیر: خانقاہ رحمانی مونگیرکے سجادہ نشیں حضرت مولانااحمدولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم نے معروف عالم دین مفتی اعجازارشدقاسمی کے انتقال پرانتہائی افسوس کااظہارکیاہے۔مولانااحمدولی فیصل رحمانی نے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مفتی اعجازارشدقاسمی امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی علیہ الرحمہ کے کاموں میں شانہ بشانہ رہے۔وہ نوجوان اورمتحرک اورباصلاحیت عالم دین تھے ۔وہ ساری تحریکات میں ساتھ رہے،امیرشریعتؒ کی ہدایت پرعمل کرتے رہے۔جسٹس کاٹجومعاملے پرمفتی اعجازارشدقاسمیؒ نے امیرشریعت ؒ کے ساتھ مل کراس معاملے کوحل کیا۔وہ حضرت سے بے پناہ محبت رکھتے تھے اوروالدبزرگواربھی ان کوعزیزرکھتے تھے ۔خانقاہ رحمانی سے ان کاعقیدت مندانہ تعلق تھا۔ان کی وفات ہم سب کے لیے خسارہ ہے ۔ان کی وفات کی خبرسن کربے انتہاافسوس ہوا۔وہ حضرتؒ کی علالت میں عیادت کے لیے پٹنہ گئے اورانتقال پرمونگیربھی جنازہ میں حاضرہوئے۔ان کے انتقال پرخانقاہ رحمانی میں دعاؤں کااہتمام کیاگیا۔