نئی دہلی:زرعی شعبے میں اصلاحات کے لیے حالیہ منظور شدہ قوانین کے بارے میں کچھ کسان تنظیموں کے مسلسل احتجاج کے درمیان ، سینئر مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ فصلوں کی کم سے کم سپورٹ قیمت (ایم ایس پی) نہ صرف برقرار رہے گی بلکہ آنے والے سالوں میں بھی اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔کانگریس کے یوتھ ونگ کے مظاہرے کے دوران ٹریکٹر کو نذر آتش کرنے کو نشانہ بناتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ انہوں نے ٹریکٹر کو جلاکر کسانوں کی توہین کی ہے ۔پیر کے روز ، قومی راجدھانی میں انڈیا گیٹ کے قریب راشٹرپتی بھون اور پارلیمنٹ ہاؤس سے چند سو میٹر کے فاصلے پریوتھ سیل کے کارکنوں نے ایک ٹریکٹر کو آگ لگا دی تھی ۔وزیر دفاع نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود ایک کسان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ، میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مودی سرکارایسا کچھ نہیں کرے گی جو کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے