Home قومی خبریں میں وسائل کی کمی کا رونا رونے والا وزیر اعلیٰ نہیں:شیوراج سنگھ

میں وسائل کی کمی کا رونا رونے والا وزیر اعلیٰ نہیں:شیوراج سنگھ

by قندیل

بھوپال:مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مبینہ ’آتم نربھر مدھیہ پردیش‘ کے نام نہاد ’روڈ میپ ‘کیلئے منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا کہ یہ سچ ہے کہ پیسوں کی قلت ہے،لیکن میں اس کا رونا رونے والا وزیراعلیٰ نہیں ہوں۔ ہماری حکومت اس کے انتظامات کریں گی، ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، جو متعینہ خطوط کے پیش نظر کام کررہی ہے۔ محصولات میں کمی آئی ہے، اس کے باعث ہم دوسرے انتظامات کرنے میں مصروف ہیں۔شیوراج نے کہا کہ آتم نربھر مدھیہ پردیش کے لئے روڈ میپ بنانے کے لئے چار گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ہر گروپ کے لئے ایک کوآرڈینیٹر بنایا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر بنیادی طور پر اس میٹنگ میں شریک ہوں گے اور یہ میٹنگ صرف ویڈیو کانفرنسنگ کے ذر یعہ ہی ہوگی۔ اسے 16 اگست سے شروع کیا جائے گا۔ وزراء کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کا احاطہ کریں اور 25 اگست تک اپنی تجاویز پیش کریں، اس کی ذمہ داری وزراء کی ہوگی،افسران اس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے لیڈران کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزراء اور لیڈران ولبھ بھون میں بھیڑ کے ساتھ آتے ہیں ، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ ہمیں کورونا کو سنجیدگی سے لینا ہوگا، لہٰذا سب کو اس کا خیال رکھنا چاہئے اور تنہا آنا چاہئے۔

You may also like

Leave a Comment