بھوپال:لو َ جہاد کے خلاف مجوزہ بل کا مسودہ تیار کرنے کی پہل تیز ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ نروتم مشرا نے وزارت میں موجود افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ لو َ جہاد کے خلاف ایک سخت قانون بنایا جارہا ہے۔ قانون میں مبینہ مجرموں کے لئے 10 سال سزاکی تجویز ہے ۔ اس سے قبل یہ سزا 5 سال تجویز کی گئی تھی۔ نروتم مشرا نے بتایا کہ اگر تبدیلی ٔ مذہب اپنی مرضی سے کرنی ہے، تو کلکٹر کو 1 مہینہ قبل ہی درخواست دینے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیش راجورا اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ بتادیں کہ قانون ساز اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے لو َ جہاد کے مرتکب افراد کے لئے قانون میں 10 سال سزا دینے کی تجویز کا مطالبہ کیا ہے۔