Home قومی خبریں مدھیہ پردیش کااثر:شردپوارچوکناہوئے،پارٹی لیڈروں کی میٹنگ بلائی

مدھیہ پردیش کااثر:شردپوارچوکناہوئے،پارٹی لیڈروں کی میٹنگ بلائی

by قندیل

 

ممبئی:مدھیہ پردیش کے سیاسی بحران کے بعد اب مہاراشٹر میں بھی سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے اپنے تمام ممبران اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ تاہم، این سی پی لیڈروں نے کہا ہے کہ 26 مارچ کو ہونے والے سات راجیہ سبھا سیٹوں کے انتخابات کو لے کر اس میٹنگ میں بحث ہوسکتی ہے۔ این سی پی نے دو نشستوں کے لیے اپنا دعوی بنایا ہے جس میں ایک نشست این سی پی سربراہ شرد پوارکے لیے ریزروہے۔این سی پی کے ایک رہنما نے بتایاہے کہ پوار صاحب اورفوزیہ انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔پوار صاحب نے تمام ممبران اسمبلی کی ایک میٹنگ بلائی ہے جہاں انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں ان سے خطاب کرنے کاامکان ہے۔ پارٹی کی طرف سے اس طرح کے کھیل سے انکار کیاگیاہے۔ریاست کی سیاسی صورتحال پر شیوسینا کے رہنما اور ترجمان سنجے راوت نے کہاہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور کانگریس سربراہ سونیا گاندھی جی کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہے۔ریاست میں کوئی بحران نہیں ہے، سب ٹھیک چل رہاہے۔ اگر کوئی خواب دیکھنا چاہتا ہے، تو خواب دیکھنے پر کوئی ٹیکس نہیں لگتا۔مہاراشٹر میں مدھیہ پردیش کا کوئی بھی وائرس نہیں گھسنے والاہے۔ کچھ دنوں پہلے مہاراشٹر میں آپریشن کمل کااستعمال کیاگیاتھا، ایک حکومت بنی تھی 2 دن کے لیے۔اس کے بعد مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت بنی اورچل رہی ہے۔عوامی عمارت محکمہ کے وزیر اشوک چوہان نے کہاہے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔یہ ایک مستحکم حکومت ہے۔ ریاست کی حیثیت مدھیہ پردیش کے مقابلے میں مختلف ہے۔ریاستی کانگریس سربراہ بالاصاحب تھوراٹ نے کہاہے کہ اتحاد کے اندر اندر مناسب تال میل ہے اور حکومت کو گرانے کی بی جے پی کی کسی بھی کوشش کو ناکام کیاجائے گا۔

You may also like

Leave a Comment