مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں لاکھوں لوگوں کی شرکت

لاہور:تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ان کے حامیوں اور مداحوں کا جم غفیر تھا ، نماز ِ جنازہ میں شریک ہونے والوں کے صرف سر ہی سر نظر آرہے تھے ۔ خیال رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے، انہیں طبیعت بگڑنے پر شیخ زاید اسپتال لایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی گئی، ان کی نماز جنازہ میں ٹی ایل پی کے کارکنوں اور عقیدت مندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے لیے شہریوں کو نقل و حمل میں دشواری سے بچانے کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔مین ملتان روڈ پر اسکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک دونوں اطراف کا ٹریفک بند اور پولیس کی اضافی فری تعینات کی گئی تھی جب کہ ٹریفک کے لیے ڈائیورجن بھی لگائی گئی تھی۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*