Home قومی خبریں افغانستان بحران: موہن بھاگوت ممبئی میں منتخب مسلم دانشوران سے کریں گے ملاقات

افغانستان بحران: موہن بھاگوت ممبئی میں منتخب مسلم دانشوران سے کریں گے ملاقات

by قندیل

نئی دہلی : ناگپور میں آرایس ایس کی جاری کوآرڈینیشن میٹنگ میں ملکی حالات کے ساتھ بیرون ملک کے مسائل پر بات چیت کی جارہی ہے۔ اجلاس کے آخری دن اتوار کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس مسئلہ کے پیش نظر ممبئی میں جلد ہی آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت ملک کے منتخب مسلم دانشوروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آرایس ایس کی اس اہم میٹنگ میں آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے،وہیں آرایس ایس افغانستان میں تبدیلی اقتدار سے ہندوستان میں مرتب ہونے والے اس کے اثرات کے تناظر میں بھی فکر مند ہے۔ خاص طور پر جمعہ کو طالبان کی طرف سے کشمیر پر دیے گئے بیان نے آرایس ایس کی تشویش بڑھادی ہے ۔ افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد آر ایس ایس ہندوستان کے کچھ منتخب مسلم دانشوروں اور مذہبی رہنماؤں کی طرف سے آنے والے ردعمل پر بھی نظر رکھے ہوا ہے ۔ آرایس ایس مشہور شاعر منور رانا اورمعروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کی طرف سے آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ کو بھی سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ خیال رہے کہ آرایس ایس کی ذیلی تنظیم ’راشٹریہ مسلم منچ ‘کے ذریعہ مسلمانوں میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے،امکاناً راشٹریہ مسلم منچ کے زیر اہتمام آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ممبئی کے ایک ہوٹل میں ملک کے منتخب مسلم دانشوروں کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور اس کے ہندوستان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے پیش نظر ایک میٹنگ کریں گے ۔

You may also like

Leave a Comment