موہن بھاگوت کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار

لکھنؤ:پولیس نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کے سلسلے میںایک شخص کوگرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری ضلع سنبھل سے کی گئی ہے۔ سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف ایک واٹس ایپ گروپ پر مبینہ طور پر گستاخانہ پوسٹ کرنے کے الزام میں ضلع سنبھل کے چندوسی علاقے میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی چکریش مشرا نے بدھ کے روز بتایا کہ چندوسی تھانہ علاقے میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے ضلعی کنوینر آکاش کمار نے منگل کو شکایت درج کی کہ گنیش کالونی کے رہائشی وشال موریہ نے سنگھ سربراہ موہن بھاگوت کے خلاف واٹس ایپ پرمتنازعہ پوسٹ کی ہے۔اس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ الزام ہے کہ نوجوانوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی۔