Home اسپورٹس محمد عامر ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں کرسکتے ہیں واپسی

محمد عامر ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں کرسکتے ہیں واپسی

by قندیل

لاہور:پاکستان میں اس وقت سیاسی بحران چل رہا ہے۔ خبر ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ بھی اپنا عہدہ چھوڑ سکتے ہیں۔ جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولرمحمد عامر نے اپنے کیریئر میں 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رمیز راجہ کے استعفیٰ کے بعد محمد عامر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں۔ دسمبر 2020 میں عامر نے یہ کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ لے لی کہ وہ ذہنی طور پر پریشان ہیں۔اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ میں فی الحال کرکٹ سے دور جا رہا ہوں، کیونکہ مجھے ذہنی طور پر بہت ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں یہ زیادہ برداشت کر پاؤں گا۔ میں نے 2010 سے 2015 تک کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔ جس کے لیے میں نے اپنا وقت دیا ہے۔ مجھے یہ کہہ کر ہراساں کیا جا رہا ہے کہ پی سی بی نے مجھ پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔اس بیان میں انہوں نے نجم سیٹھی کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ کیریئر کے مشکل وقت میں مدد کرنے پر آپ کا شکریہ۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رمیز راجہ کے استعفیٰ کے بعد نجم سیٹھی ایک بار پھر پی سی بی کے چیئرمین بن سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment