Home قومی خبریں مودی سرکاردوستوں کی جیب بھرنے میں مصروف:راہل گاندھی

مودی سرکاردوستوں کی جیب بھرنے میں مصروف:راہل گاندھی

by قندیل

نئی دہلی:گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کی پوزیشن پڑوسی ممالک سے خراب ہے۔107 ممالک کی فہرست میں ہندوستان 94 نمبر پر ہے۔اس پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت پراپنے کچھ خاص دوستوںکی جیبیں بھرنے کا الزام عائد کیا ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ میں لکھاہے کہ ہندوستان کے غریب بھوکے ہیں ، کیونکہ حکومت صرف اپنے کچھ خاص دوستوں کی جیبیں بھررہی ہے۔تاہم عالمی ہنگر انڈیکس 2020 میں ہندوستان کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔ ہندوستان آخری بار 117 ممالک میں 102 ویں نمبر پر تھا۔ لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ اس سال ممالک کی تعدادبھی کم ہوئی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان 2015 میں 93 ویں ، 2016 میں 97 واں ، 2017 میں 100 واں ، 2018 میں 103 ویں نمبرپرتھا۔ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں بحران ہے۔ ہندوستان میں بچوں میں غذائی قلت خوفناک ہے۔عالمی ہنگر انڈیکس 2020 کی رپورٹ کے مطابق 27.2 کے اسکور کے ساتھ بھوک کے معاملے میں ہندوستان کی صورتحال سنگین ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی تقریباََ 14فی صد آبادی قلت تغذیہ کی شکارہے۔عالمی ہنگر انڈیکس 2019 میں بھارت 117 ممالک کی درجہ بندی میں 102 ویں نمبر پر تھا۔ تب کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہاتھاکہ اس درجہ بندی سے حکومتی پالیسی میں بڑی ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment