Home قومی خبریں مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سے کووڈ -19 بحران پر تبادلۂ خیال کیا

مودی نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم سے کووڈ -19 بحران پر تبادلۂ خیال کیا

by قندیل

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اور تھائی لینڈ کووڈ -19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ان دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اچھے دوست تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریت چان اوچا سے بات کی اور مہاماری سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔مودی نے کہا کہ گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات والے پڑوسیوں کے طور پرہندوستان اور تھائی لینڈ اس موجودہ بحران سے سے نمٹنے کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے وبا سے متاثر کن طریقے سے نمٹنے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔بیان کے مطابق انہوں نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کو تھائی لینڈ کی دواسازی کی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق ہندوستان کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔رہنماو?ں نے دونوں ممالک کے محققین، سائنسدانوں کے درمیان وسیع تعاون کی ضرورت پر اتفاق کا اظہار کیا۔مودی نے بات چیت کے دوران جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) اور متعلقہ اجلاس میں شامل ہونے کے لئے نومبر 2019 میں بینکاک کے دورے کو یاد کیا اور تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کے ارکان اور تھائی لینڈ کے لوگوں کو اپنی مبارکباد دی۔

You may also like

Leave a Comment