مودی نے شیاما پرساد مکھرجی کوخراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے آج شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی جینتی پر سرخم کرتا ہوں، ان کے اعلیٰ نظریات ، ہماری پوری قوم کے لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتے ہیں۔ڈاکٹر مکھرجی نے بھارت کے اتحاد اور ترقی کے تئیں اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔انہوں نے ایک غیر معمولی اسکالر اور دانشور کے طور پر اپنی شناخت قائم کی۔