مودی نے نومنتخب اسرائیلی و زیراعظم کومبارک باددی

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے ہزایکسیلینسی نفتالی بینیٹ کو اسرائیل کے وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ نفتالی بینیٹ کو اسرائیل کا وزیراعظم بننے پر مبارک باد۔ ہم اگلے سال اپنے سفارتی رشتوں میں بہتری کے 30 سال کا جشن منانے جارہے ہیں،میں آپ سے ملاقات کرنے اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان کلیدی رشتوں کومزید استحکام بخشنے کے لیے انتظار کررہا ہوں۔ وزیراعظم نے ہند۔ اسرائیل کلیدی شراکت داری کے سلسلے میں ان کی قیادت اور ذاتی دلچسپی کے لیے بنجامن نیتن یاہو کا بھی شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہاہے کہ اسرائیلی ریاست کے وزیراعظم کی حیثیت سے کامیابی کے ساتھ آپ کی مدت کار مکمل ہونے پر، میں آپ کی قیادت اور ہند۔ اسرائیل کلیدی شراکت داری کے سلسلے میں آپ کی ذاتی دلچسپی کے لیے زبردست ممنونیت کااظہار کرتا ہوں۔