مودی نے جوبائیڈن کومبارکبادپیش کی

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدارتی انتخابات میں فتحیاب ہونے پرجوبائیڈن کو مبارکبادپیش کی ہے۔وزیراعظم نے کہاہے کہ ’’شاندارفتح کے لیے جو بائیڈن کو مبارکباد! بطور نائب صدر،بھارت۔ امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کاتعاون انتہائی قیمتی اوراہم تھا۔ میں بھارت۔ امریکہ تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جانے کے لیے ایک مرتبہ پھرساتھ مل کر کام کرنے کی امیدکرتاہوں۔‘‘