Home قومی خبریں مودی نے دی نتیش کو مبارکباد،مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مودی نے دی نتیش کو مبارکباد،مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

by قندیل

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پیر کو نتیش کمار کو مبارکباد پیش کی اور مرکز سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کاخاندان ریاست کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔ مودی نے ٹویٹ کیاکہ بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر نتیش کمار کو بہت ساری مبارکباد، بہار حکومت میں بطور وزیر حلف اٹھانے والوں کو مبارکباد۔ این ڈی اے کنبہ بہار کی ترقی کے لئے مل کر کام کرے گا۔ مرکز کی جانب سے بہار کی فلاح و بہبود کی میں آپ کو ہر ممکن مدد کا یقین دلاتا ہوں۔بہار کی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے نتیش کمار نے دو دہائیوں میں ساتویں بار بہار کے وزیر اعلی کی حیثیت سے حلف لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا جیسے این ڈی اے کے اعلی لیڈران کی موجودگی میں گورنر فاگو چوہان نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کمار کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ بہار میں حالیہ اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں، این ڈی اے کو 125 نشستیں ملی تھیں، جس میں نتیش کمار کی جے ڈی (یو) کو 43 نشستیں ملی تھیں، جبکہ بی جے پی کو جے ڈی (یو) کے مقابلے میں 31 نشستیں (74 نشستیں) زیادہ ملیں۔

You may also like

Leave a Comment