مودی نے اچانک گرودوارہ کادورہ کیا

نئی دہلی:کسانوں کے احتجاج کے دوران سرکارسکھوں کے ساتھ اپنی نوازشات واحسانات جتلانے پرزوردے رہی ہے۔میڈیابھی اسے کسان نہیں بلکہ سکھوں کااحتجاج بتانے پرلگاہے۔وزیر اعظم نریندر مودی (پی ایم مودی) اتوار کی صبح اچانک قومی دارالحکومت کے رکاب گنج گرودوارہ پہنچ گئے۔ وزیر اعظم مودی نے گرودوارہ میں متھا ٹیکا اور گرو تیغ بہادر کی اعلیٰ قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران وی وی آئی پی کاکوئی انتظام نہیں ہوا تھا۔ عام لوگوں کے لیے پولیس کے انتظامات یا ٹریفک کی رکاوٹیں نہیں لگائی گئیں۔ سکھوں کے نویں گرو کی ہفتہ کو برسی تھی۔خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق گردوارہ رکاب گنج میں آمدکے دوران نہ تو پولیس کے انتظامات کیے گئے تھے اور نہ ہی عام آدمی کے لیے ٹریفک بلاکر لگائے گئے تھے۔