مودی نے ساٹھ برسوں کے کام چھے سال میں کیے:جے پی نڈا

جے پور:وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ پرتشدد تصادم میں شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتے کے روز کہاہے کہ ان کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت نے چھ سالوں میں چھ دہائیوں کے کام مکمل کیے ہیں۔جے پی نڈابھارتیہ جنتا پارٹی کی ڈیجیٹل راجستھان ماسزم ریلی کے ذریعہ جودھ پور اور بیکانیر ڈویژن کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔اپنے خطاب کے آغازمیں جے پی نڈا نے وادی گلوان واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ آج کا وقت الگ ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وہ اپنی اور اپنی پارٹی کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے بیٹوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔انھوں نے کہاہے کہ میں ان کے اہل خانہ کو یقین دلاناچاہتاہوں کہ آپ کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔خدا ان خاندانوں کو طاقت عطا کرے کیونکہ وہ صرف ان کے کنبے کے بیٹے نہیں تھے ، وہ ملک کے بیٹے تھے ۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑاہے۔اس ڈیجیٹل ریلی کا اہتمام مرکز میں نریندر مودی حکومت کے دوسرے دور اقتدار کے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر کیا گیا تھا۔نڈا نے کہاہے کہ مودی حکومت کے ایک سال کے کام کو پچھلی مدت کے کام سے الگ نہیں دیکھاجاسکتا۔ انہوں نے کہاہے کہ مودی حکومت نے چھ سالوں میں چھ دہائیوں کاکام مکمل کیاہے۔نڈا نے اپنے خطاب میں مودی سرکار کی مختلف مبینہ کامیابیوں کا بھی حوالہ دیا۔اس کے ساتھ انہوں نے حزب اختلاف پرکونا وائرس انفیکشن کے بحران کے دوران بھی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ کانگریس پرکڑی تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہاہے کہ اس کے رہنما ایسے بیانات دے رہے ہیں جو وادی گلوان واقعے کے حوالے سے فوج کومایوسی کا نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موضوع سے کم مخالفت ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*