Home قومی خبریں مودی کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ: جعفری کی اپیل پر 14 اپریل کو سماعت

مودی کو ایس آئی ٹی کی کلین چٹ: جعفری کی اپیل پر 14 اپریل کو سماعت

by قندیل

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کیس میں ریاست کے سابق وزیر اعلی نریندر مودی کو خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی طرف سے کلین چٹ دئے جانے کے خلاف مرحوم ایم پی احسان جعفری کی بیوی ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت کے لئے منگل کو 14 اپریل کی تاریخ مقرر کی۔کورٹ نے تبصرہ کیا کہ اس معاملے کی سماعت کئی بار ٹل چکی ہے اور کبھی نہ کبھی تو معاملے کی سماعت ہو گی۔جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش ماہیشوری کی بنچ نے کیس کی سماعت اپریل کے لئے ٹال دی۔اس سے پہلے ذکیہ کی وکیل نے کیس کی سماعت ٹالنے اور ہولی کی چھٹی کے بعد اس پر سماعت کی درخواست کی تھی۔ذکیہ جعفری کی وکیل ارپنا بھٹ نے عدالت سے کہا کہ اس معاملے میں مسئلہ متنازعہ ہے۔اس پر بنچ نے کہاکہ اس پر سماعت اتنے بار ٹل چکی ہے، یہ جو بھی ہے ہمیں اس پر کسی نہ کسی دن سماعت کرنی ہی ہے۔ایک تاریخ متعین کروں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ سب موجود ہوں۔ وکیل نے اس سے پہلے عدالت سے کہا تھا کہ درخواست پر ایک نوٹس جاری کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ 27 فروری 2002 سے مئی 2002 تک مبینہ بڑی سازش سے متعلقہ ہے۔غورطلب ہے کہ گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک کوچ میں آگ لگائے جانے میں 59 لوگوں کے مارے جانے کے واقعہ کے ٹھیک ایک دن بعد 28 فروری 2002 کو گلبرگہ سوسائٹی میں 68 لوگ مارے گئے تھے۔ہلاک ہونے والوں میں سابق ایم پی احسان جعفری بھی شامل تھے۔واقعہ کے قریب 10 سال بعد آٹھ فروری 2012 میں ایس آئی ٹی نے مودی اور 63 دیگر کو کلین چٹ دیتے ہوئے ’کلوزر رپورٹ‘ داخل کی تھی۔

You may also like

Leave a Comment