مودی کی تقریرپرکانگریس کاپلٹ وار،راہل گاندھی کے مشورے کوماننے میں ایک ماہ لگ گیا؟

نئی دہلی:اپوزیشن کے باربارمطالبے کے بعدوزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ایک اہم اعلان کیا۔ ملک سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہاہے کہ مرکزی حکومت نے تمام دیسیوں کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ جیسے ہی یہ اعلان ہوا ، اپوزیشن پارٹیاںمتحرک ہوگئیں۔ انہوں نے اس کاپورا کریڈٹ لیا ،یوتھ کانگریس کے قومی صدر سرینواس بوی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم کو بابصیرت راہل گاندھی کے مشورے پر عمل کرنے میں ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا۔انہوں نے راہل گاندھی کے پرانے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ 29 اپریل 2021 کو کی گئی اس ٹویٹ میں راہل گاندھی نے سب کو مفت ویکسین دینے کی بات کی ہے۔ سری نواس نے اپنے اس نکتے پر روشنی ڈالی ہے۔