مودی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ،آکسیجن فراہمی کو یقینی بنانے پر زور

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی کے مطابق کوویڈ 19انفیکشن کو مقامی سطح پر قابو پانے والی حکمت عملی کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے۔ وہ ہفتہ کے روز ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس سمت میں کام کرنے کے اہلکاروں سے بات کررہے تھے۔پی ایم مودی نے کہاہے کہ جن ریاستوں میں اضلاع میں پوزیٹیو کی شرح زیادہ ہے وہاں یہ طریقہ اپنانا پڑے گا۔ وزیر اعظم آفس (پی ایم او) سے موصولہ معلومات کے مطابق پی ایم مودی نے مثبت علاقوں میں جانچ بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔مودی نے کہاہے کہ ٹیسٹنگ کوتیز کیا جائے۔انہوں نے کہاہے کہ کسی بھی دباؤ کے بغیر وبا کے درست اعداد و شمار رکھنے کے لیے ریاستوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے حکام سے پوچھاجاناچاہیے۔وزیر اعظم نے دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کہا کہ گھر گھر جاکر جانچ اور نگرانی پر توجہ دینی چاہیے۔وزیر اعظم مودی نے تمام ضروری چیزوں کو فراہم کرنے کے لیے آشاورکر آنگن واڑی سے اپیل کی ہے۔دیہی علاقوں میں گھرکاآئسولیشن اور علاج کے لیے آسان زبان میں تصویروں کے ساتھ رہنماخطوط فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ دیہی علاقوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تقسیم کا منصوبہ تیار کیا جائے ، جس میں آکسیجن کنٹرولرز کی بھی فراہمی شامل ہے۔