مودی کے دورِ حکومت میں جمہوریت پرعوام کااعتمادبڑھاہے،اوم برلاکادعویٰ

نئی دہلی:یوم آئین کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلانے بہت سارے امور پر حکومت کاموقف رکھا ، وہیں یہ بھی بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں میں انہوں نے پوری غیرجانبداری کے ساتھ ایوان چلانے کی کوشش کی ہے۔ بحث کے دوران لوک سبھا اسپیکر نے آئین کی تمام خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ 17 ویں عام انتخابات کے بعد ہمارا جمہوری نظام مستحکم ہوا ہے اسی طرح لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد بھی بڑھ گیا ہے۔یوم آئین کے موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ جب ملک کاآئین بنانے والے لوگوں نے آئین بنایا تھا ، تو انہوں نے آج کی صورتحال اور مستقبل کی صورتحال پر غور کیا تھا ، اسی وجہ سے ہمارا آئین بھی مستحکم ہے۔ لچکدار بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئین ہند کبھی بھی خطرہ میں نہیں آسکتا ہے۔ اس سے ہندوستان میں ہر فرد کو زندگی گزارنے اور آزادی کا حق ملتا ہے۔