مودی کے اعلان پرممتابنرجی کاجواب،بنگال حکومت جون 2021 تک مفت اناج دے گی

کولکاتہ:وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے بعد ’’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘‘کی نومبرکے آخر تک توسیع کی گئی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا ہے کہ جون 2021 تک ان کی ریاست میں غریبوں کو مفت راشن دیاجائے گا۔وزیر اعظم کے خطاب کے فوراََبعدہی ممتا بنرجی نے کہاہے کہ بنگال جون 2021 تک مفت راشن دے گا۔انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ ریاست کے راشن کا معیار مرکز کے مقابلے میں بہتر ہے اور بنگال میں ملک کے راشن کاصرف 60 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب کرتے ہوئے ’’پردھان منتری غریب کلیان یوجنا‘‘کونومبرکے آخر تک بڑھانے کااعلان کیاتھا۔ انہوں نے کہاہے کہ اب 80 کروڑ لوگوں کو دیوالی اور چھت تک مفت اناج ملے گا۔ اس پر 90000کروڑروپئے خرچ ہوں گے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*